کراچی: کیماڑی سائٹ اے پولیس کی کارروائی کے دوران شہریوں کو لوٹنے میں ملوث چار خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزمان علی، معتبر، حضیفہ اور وہاب شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ بھی کر چکے ہیں۔
SSU کمانڈوز کی کامیاب بیسک کاؤنٹر ٹیررزم ٹریننگ پر اعزازات، ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کا خطاب
ملزمان سے برآمد ہونے والی اشیاء میں متعدد چھینے گئے موبائل فونز اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق گروہ نے کار سوار فیملیز کو بھی نشانہ بنایا اور متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش و انٹیروگیشن جاری ہے تاکہ دیگر ملوث عناصر کی بھی شناخت کی جا سکے۔