کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم ظفر مقصود کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ضلع وسطی میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کو دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتا تھا اور انہیں تعمیرات منہدم کروا دینے یا مقدمات میں پھنسا دینے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
کراچی: شہریوں کو لوٹنے والا خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ و مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم آن لائن ذرائع استعمال کرتے ہوئے بھتہ وصول کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے موبائل فون کا فارنزک کرایا جائے گا تاکہ اس کے نیٹ ورک اور بھتہ خوری میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت کی جا سکے۔
پولیس کے مطابق ملزم کن افراد کے کہنے پر بھتہ طلب کرتا تھا، اس کی تفتیش بھی جاری ہے اور اس نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔