کورنگی میں روزانہ ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن متعدد گھروں کی تلاشی اور شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق

ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ کارروائیاں ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور علاقے میں دیرپا امن یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی ایک ہفتے میں کامیاب کارروائیاں 99 ملزمان گرفتار

تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے ایس ڈی پی او سعودآباد کی نگرانی میں رحیم داد جوکھیو گوٹھ، لاسی پاڑہ اور ماڈل کالونی کے اطراف میں کومبنگ آپریشن کیا۔

ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 30 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 55 افراد کی بایومیٹرک اور تلاش ڈیوائس کے ذریعے تصدیق کی گئی، تاکہ کسی بھی مشکوک یا جرائم میں ملوث شخص کی نشاندہی کی جاسکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا مقصد نہ صرف امن و امان کو برقرار رکھنا ہے بلکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنا بھی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں روزانہ ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن متعدد گھروں کی تلاشی اور شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!