بن قاسم میں پولیس کی کامیاب کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ بن قاسم کی حدود میں کی گئی، جہاں ملزمان شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی وارداتوں میں سرگرم تھے۔

کورنگی میں روزانہ ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن متعدد گھروں کی تلاشی اور شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق

گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد اور وجاہت کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈ، ایک موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کیے، جنہیں ملزمان وارداتوں میں استعمال کرتے تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق دونوں ملزمان مختلف تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث نکلے، جبکہ چند روز قبل انہوں نے بن قاسم ہی کے علاقے میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار بھی کی تھی۔

برآمد شدہ اسلحہ فرانزک و کیمیکل تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “بن قاسم میں پولیس کی کامیاب کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!