ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں کی جانے والی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 99 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
آئینی ترمیم کے بعد جسٹس شمس محمود مرزا کا استعفیٰ الزامات تحقیقات اور پس منظر سامنے آ گیا
ترجمان کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان دو مختلف مقابلوں میں دو زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار کیے گئے، جب کہ گرفتار افراد میں 15 اسٹریٹ کرمنلز، 6 منشیات فروش، 17 گٹکا و ماوا فروش اور 4 موٹر سائیکل لفٹرز بھی شامل ہیں۔
ایسٹ پولیس نے مفرور اور اشتہاری عناصر کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 1 اشتہاری اور 6 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے 12 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، ایک تیز دھار چھری، 8260 گرام چرس، 965 گرام آئس/ کرسٹل، 99 کلو چھالیہ اور 2178 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے 8 موٹر سائیکلز، 4 رکشے، 9 موبائل فونز اور 17,540 روپے نقد بھی تحویل میں لیے گئے۔
تمام کارروائیاں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی کے تحت انجام دی گئیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
