کراچی: رینجرز کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ اور جعلی لائسنس بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقوں منظور کالونی اور لکی اسٹار صدر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ جات اور جعلی اسلحہ لائسنس بنانے میں ملوث 2 ملزمان راشد محمود اعوان ولد محمد الطاف اور حاجی بانو خان وسان ولد حاجی لونگ وسان کو گرفتار کر لیا۔

سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش، وفاقی آئینی عدالت اور فوجی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں تجویز

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل، 5 عدد 9 ایم ایم پسٹل، ایک عدد 5.56 ایم ایم رائفل، 314 عدد مختلف اقسام کی گولیاں، 20 عدد مختلف اقسام کی میگزین، 45 عدد پسٹل پاؤچ، 10 عدد ایمونیشن پاؤچ، 45 عدد ایمونیشن بیلٹ، 10 عدد رائفل کور، 5 عدد سیکیورٹی گارڈ یونیفارم، مختلف قسم کے اسلحہ پارٹس، 177 عدد اسلحہ لائسنس، 302 عدد شناختی کارڈ، 5 عدد موبائل فونز اور ایک عدد کمپیوٹر برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں، بینکوں اور سیکیورٹی کمپنیز کی جعلی مہریں اور نقدی بھی ضبط کی گئی۔

دوران تفتیش ملزمان نے 900 کے قریب جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کا اعتراف کیا، جس میں وہ سرکاری اداروں کی جعلی مہریں استعمال کرتے تھے۔ برآمد شدہ لائسنسوں کی تصدیق متعلقہ اداروں سے کرائی جائے گی۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر صیغہ راز رکھا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: رینجرز کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ اور جعلی لائسنس بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!