وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال: کابینہ میں ایم کیو ایم کا بلدیاتی بل زیر غور، وزیراعظم کی مکمل حمایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں پر ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔

کراچی: رینجرز کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ اور جعلی لائسنس بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

مصطفیٰ کمال نے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے اس بل کو نہ صرف منظور کیا بلکہ بھرپور سپورٹ بھی دی، جسے ایم کیو ایم کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بل کے حوالے سے جس کمیٹی میں معاملہ جائے گا، وہاں بلدیاتی بل پہلے سے موجود ہے اور کوشش کی جائے گی کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل کی جائے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق) اور استحکام پاکستان پارٹی پہلے ہی اس بل کی حمایت میں ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال: کابینہ میں ایم کیو ایم کا بلدیاتی بل زیر غور، وزیراعظم کی مکمل حمایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!