کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ضلعی پولیس یا دیگر یونٹس میں تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
آئی جی سندھ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق، دوسرے حکمنامے تک کسی بھی ٹریفک پولیس افسر یا اہلکار کو دورے رینج، ڈسٹرکٹ پولیس یا کسی دیگر پولیس یونٹ میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔ حکمنامے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جن اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات پہلے سے جاری ہوچکے ہیں، ان کو ٹریفک پولیس سے ریلیو کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ ای چالان سسٹم کے بعد ٹریفک پولیس کے اہلکار بڑی تعداد میں ضلعی پولیس میں جا رہے ہیں، جس سے ٹریفک پولیس میں اہلکاروں کی کمی کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔
