کراچی: ایس ڈی پی او لانڈھی کی زیر نگرانی زمان ٹاؤن پولیس نے چکرا گوٹھ اور نورانی بستی کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا اچانک دورہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد ولد محمد حسین، محمد سہیل ولد محمد سلیم، سراج ولد میر حسن، سلیمان ولد شفیق، عرفان ولد جعفر احمد، فیضان ولد جعفر احمد اور منیر ولد عمر حکیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 99 گرام آئس اور 69 گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں سرگرم تھے، جن کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے پاس سے برآمد ہونے والی منشیات کے نمونے فارنزک جانچ کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں، جبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کے متعدد مقدمات میں سابقہ کرمنل ریکارڈ موجود ہیں۔
ملزم شاہد، سہیل، سراج، سلیمان، فیضان اور منیر کے خلاف پہلے بھی CNSA، گٹکا/ماوا ایکٹ اور دیگر فوجداری دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا ہے۔

