سندھ واحد صوبہ ہے جس نے گھریلو اور زرعی خواتین مزدوروں کے لیے قانون سازی کی، 50 لاکھ مزدوروں کی رجسٹریشن ہمارا ہدف ہے: سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے ہوم بیس ورکرز اور ویمن ایگریکلچر ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے سب سے پہلے قانون سازی کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کا ہدف ہے کہ 50 لاکھ سے زائد مزدوروں کو رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ انہیں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جا سکیں۔

صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا اچانک دورہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

یہ بات انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل نے کی۔
وفد میں سینئر ایجوکیشن اسپیشلسٹ لیزا لاہیلاح، منصور علی مسعود، فیاض خان، فاطمہ ارشد، مختار احمد اور ملیحہ کیانی سمیت دیگر ارکان شامل تھے۔

اس موقع پر سیکریٹری محنت اسداللہ ابڑو، ایڈیشنل سیکریٹری سوشل پروٹیکشن عائشہ ابڑو، سی ای او سمیع اللہ شیخ اور ڈائریکٹر مہوش بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سندھ میں کئیر اکانومی اور غیر رسمی ورک فورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سعید غنی نے بتایا کہ سندھ میں لیبر کارڈز کا اجراء نادرا کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک ساڑھے چھ لاکھ فیکٹری ورکرز رجسٹرڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے مزدوروں کے لیے کنٹریبیوشن کی ماہانہ رقم مختص کی جا رہی ہے، جس کے عوض انہیں تمام سوشل سیکیورٹی سہولیات حاصل ہوں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت ورکرز ویلفیئر بورڈ، سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی اور مائنز اینڈ منرل ورکرز آرگنائزیشن کو ایک نظام کے تحت متحد کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ سہولیات کی فراہمی مؤثر بنائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت "ممتا” پروگرام کے تحت زچگی کے دوران خواتین کو مالی مدد اور صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے، جو ورلڈ بینک کے اشتراک سے جاری ہے۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے سندھ حکومت کے مزدور دوست اقدامات کو سراہا اور عزم ظاہر کیا کہ غیر رسمی ورک فورس کے فروغ کے منصوبے میں مزید تعاون اور پیش رفت کو یقینی بنایا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ واحد صوبہ ہے جس نے گھریلو اور زرعی خواتین مزدوروں کے لیے قانون سازی کی، 50 لاکھ مزدوروں کی رجسٹریشن ہمارا ہدف ہے: سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!