کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ضلع ملیر کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ضلع ملیر کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ملیر، ڈائریکٹر ترقیات نسیم بھٹو اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

کورنگی سیکٹر 33-C میں اسکریپ یارڈ میں آگ، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو

دورے کے دوران کمشنر کراچی نے صوبائی اور ضلعی اے ڈی پیز کے تحت جاری منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ نامکمل منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

سید حسن نقوی نے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے مختلف اسکولوں کا بھی دورہ کیا اور تدریسی معیار بلند کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے صحت عامہ کے حوالے سے ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے مؤثر اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے جامع حکمتِ عملی کے تحت عوام کو ان امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

کمشنر کراچی نے واضح کیا کہ شہریوں کی صحت و تعلیم کے نظام کو بہتر بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے ادا کریں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ضلع ملیر کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!