کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی سیکٹر 33-C بھائی جان چوک کے قریب واقع اسکریپ یارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔
سندھ جاب پورٹل کا آغاز شفافیت اور میرٹ کی جانب تاریخی قدم ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ترجمان کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ دوبارہ اشتعال کو روکا جا سکے۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔