پاکستان اور سعودی عرب کا معاشی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق توانائی و سرمایہ کاری کے متعدد منصوبے زیر غور

پاکستان اور سعودی عرب نے معاشی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق کر لیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
استنبول مذاکرات بغیر بڑی پیش رفت کے ختم کابل کی غیر منطقی ہدایات نے عمل تعطل کا شکار کر دیا

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی رشتے اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے اور اسلامی یکجہتی کی عکاسی کرتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فریم ورک مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور دونوں ممالک کی تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی باہمی خواہش کا اعادہ کرتا ہے۔

فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں اعلیٰ اثرات کے حامل منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن سے نجی شعبے کے کردار میں اضافہ اور تجارتی تبادلے میں وسعت آئے گی۔

اعلامیہ کے مطابق فریم ورک کے ترجیحی شعبوں میں توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب اس وقت کئی مشترکہ منصوبوں پر تعاون کر رہے ہیں، جن میں بجلی کی ترسیل کے منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت شامل ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق یہ فریم ورک اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں پائیدار شراکت داری کی بنیاد فراہم کرے گا، جو دونوں ممالک کے مشترکہ وژن اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے رہنما سعودی-پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے آئندہ اجلاس کے بھی منتظر ہیں، تاکہ تعاون کے ان نئے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور سعودی عرب کا معاشی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق توانائی و سرمایہ کاری کے متعدد منصوبے زیر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!