ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان نامی دہشتگرد تنظیم کا مرکزی سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہو گیا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تھا۔
افغان صوبہ قندھار سے تعلق رکھنے والا نوجوان شدت پسند نیٹ ورک کا حصہ نکلا سیکیورٹی فورسز نے بڑا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل عرف ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہا۔ ہلاک دہشتگرد 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی بڑے حملوں میں براہِ راست ملوث تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جمیل عرف ٹیٹک علاقے میں دہشتگرد نیٹ ورک کے فعال رکن کے طور پر تخریب کاری، ہدفی قتل اور عسکریت پسندوں کی تربیت جیسے جرائم میں بھی شامل رہا۔
سیکیورٹی اداروں نے جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کو بلوچستان میں امن و امان کے قیام کی جانب اہم کامیابی قرار دیا ہے
