پاکستان کا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ ماحولیاتی نگرانی اور شہری منصوبہ بندی میں انقلاب کی توقع

ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون (HS-1) چین سے خلاء میں روانہ کردیا گیا ہے۔ اسپارکو کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر براہِ راست دکھائے گئے۔
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان گروہ کا سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک ہلاک متعدد حملوں میں ملوث ہونے کی تصدیق

ترجمان اسپارکو کے مطابق یہ مشن پاکستان کی قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایچ ایس ون انفراسٹرکچر میپنگ، شہری منصوبہ بندی، زرعی ترقی، اور ماحولیاتی نگرانی کے شعبوں میں نئی راہیں کھولے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایچ ایس ون سیٹلائٹ قدرتی آفات جیسے سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور موسمی تبدیلیوں کی پیشگوئی اور بروقت نگرانی میں مدد فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ کی اپنے مدار میں ٹیسٹنگ دو ماہ جاری رہے گی، جس کے بعد یہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا پاکستان کا تیسرا مشن ہے۔ اس سے قبل ای او ون اور کے ایس ون سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے جا چکے ہیں اور دونوں فی الحال مکمل طور پر فعال ہیں۔

ترجمان اسپارکو نے کہا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جو مستقبل میں قومی ترقی کے لیے ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ ماحولیاتی نگرانی اور شہری منصوبہ بندی میں انقلاب کی توقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!