سکھر رینج پولیس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات کی تقسیم

سکھر (پریس ریلیز) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کی قائدانہ صلاحیتوں اور اصلاحاتی اقدامات کی بدولت سندھ پولیس اب حقیقی معنوں میں پبلک سروس ادارے میں تبدیل ہو چکی ہے، جہاں "سزا و جزا” کا نظام عوامی خدمت کے جذبے کو مضبوط بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے — پیپلز پارٹی کا مخلص رہنما، جمہوریت کا مضبوط ستون رخصت

ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے انہی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فرائض کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

رینج آفس میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں:

▪️ ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو (ایس ڈی پی او اوباڑو) کو ڈہرکی میں بلائنڈ مرڈر کیس حل کرنے پر تعریفی سند دی گئی۔
▪️ ایس ایچ او صفی اللہ انصاری کو کچے کے علاقے سے مغویوں کی بازیابی پر 5000 روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔
▪️ ٹریفک سارجنٹ محمد موسیٰ میمن کو یومِ آزادی تقریب میں بہترین ٹریفک انتظامات پر انعام سے نوازا گیا۔
▪️ ایس ایچ او ذوالفقار علی چاچڑ کو مقدمہ نمبر 116/2025 حل کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دیا گیا۔
▪️ سب انسپکٹر علی گل ملاح کو محرم الحرام، چہلم اور 12 ربیع الاول کے دوران شاندار سیکیورٹی انتظامات پر انعام دیا گیا۔
▪️ سب انسپکٹر محمد معروف کڑیو کو پبلک شکایات کے بروقت ازالے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ ملا۔
▪️ ریکروٹ پولیس کانسٹیبلز محمد سلیم، عمران شاہ، ظفر علی، عبدالحفیظ، محمد شہزاد، تارا چند، عابد حسین اور راجیش کمار کو ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر نقد انعامات دیے گئے۔
▪️ لیڈی اے ایس آئی بی بی حلیمہ بختاور جتوئی، لیڈی کانسٹیبل نادیہ خان اور عشوینہ خان کو تین لاپتہ بچیوں کی بروقت بازیابی پر تعریفی اسناد دی گئیں۔

ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ:

“پولیس فورس کے وہ افسران و اہلکار جو نیک نیتی، دیانت اور جذبے سے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔ محنت، دیانت اور عوامی خدمت ہمارا فخر ہے۔”

WhatsApp Image 2025 10 15 at 8.00.09 PM

64 / 100 SEO Score

One thought on “سکھر رینج پولیس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات کی تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!