سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے — پیپلز پارٹی کا مخلص رہنما، جمہوریت کا مضبوط ستون رخصت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور طویل عرصے تک اسپیکر سندھ اسمبلی رہنے والے آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ مرحوم کو ایک ماہ قبل برین ہیمبرج ہوا تھا، جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم طبعیت میں بہتری نہ آنے کے بعد آج ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

آئی ایس پی آر کی بھارتی فوجی قیادت کے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت — خطے میں امن کو خطرہ قرار دے دیا گیا

ایوان صدر کی جانب سے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی، پارلیمانی اور جمہوری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی نے بطور اسپیکر سندھ اسمبلی مثالی خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کے استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، مرحوم کی خدمات تاریخ کا حصہ رہیں گی۔

آغا سراج درانی 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک اسپیکر سندھ اسمبلی کے عہدے پر فائز رہے جبکہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ 1988 میں پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، تین مرتبہ صوبائی وزیر اور دو مرتبہ اسپیکر رہے۔

مرحوم کا شمار شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی وفات سے سندھ کی سیاست ایک مدبر، بردبار اور باوقار رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے — پیپلز پارٹی کا مخلص رہنما، جمہوریت کا مضبوط ستون رخصت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!