خصوصی افراد کا شہر شارعِ بھٹو کے ساتھ 80 ایکڑ پر تعمیر کیا جائے گا، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار فراہم کرنا ہے، اور خصوصی افراد کے لیے ان سہولیات کی فراہمی ریاست کی دوہری ذمہ داری بنتی ہے۔

نیپرا نے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی — کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر اطلاق

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شارعِ بھٹو کے ساتھ 80 ایکڑ اراضی پر خصوصی افراد کے لیے ایک جدید شہر تعمیر کر رہی ہے، جو پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ نجی شعبہ منافع کے لیے کام کرتا ہے، اس لیے اس پر دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا، البتہ خصوصی افراد کو اپنی صلاحیتیں نکھارنی ہوں گی تاکہ نجی ادارے انہیں ملازمتیں دینے پر خود مجبور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی تمام کاوشیں پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، اور وزیرِاعلیٰ سندھ کے وژن کے مطابق ہیں، اور یہ اقدامات کسی پر احسان نہیں بلکہ خصوصی افراد کا حق ہیں۔

سعید غنی نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ (سندھ) کے زیرِاہتمام بصارت سے محروم افراد کے عالمی دن کے موقع پر "سفید چھڑی کی حفاظت” کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے صوبے بھر کے 19 مراکز میں بصارت سے محروم افراد کو معاون آلات تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خصوصی افراد میں ایسی خصوصیات اور صلاحیتیں رکھی ہیں جو عام افراد میں نہیں ہوتیں، اور انہیں چاہیے کہ ان صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ صائمہ سلیم، جو نابینا ہیں، اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں اور دنیا بھر میں ملک کا نام فخر سے بلند کر رہی ہیں۔

تقریب سے ایسوسی ایشن کے صدر مظفر علی قریشی، عبدالجبار میرانی، فرمان احمد، اور عمران شیخ نے بھی خطاب کیا۔
مظفر قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ ماحولیات کی معاونت قابلِ ستائش ہے، اور امید ہے کہ یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!