اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست 2025 کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کی رقم صارفین سے اکتوبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی تھی، تاہم اتھارٹی نے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
