خیبرپختونخوا: اپوزیشن وزیراعلیٰ کے امیدوار پر تقسیم، ن لیگ اور جے یو آئی (ف) الگ الگ امیدوار لانے پر بضد

پشاور: خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار لانے میں ناکام ہو گئی ہیں اور واضح تقسیم کا شکار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار نامزد کرنے کی خواہش رکھتی ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) بھی اپنے امیدوار کے لیے سرگرم ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی معاہدہ نافذ، 20 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 2 ہزار فلسطینی رہا ہوں گے

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے اپوزیشن جماعتوں کو قریب لانے کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ آج وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت سے ملاقات کریں گے تاکہ متفقہ امیدوار پر بات آگے بڑھائی جا سکے۔ اس سے قبل انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا اور مولانا عطا الرحمان سے بھی مشاورت کی تھی تاکہ اپوزیشن اتحاد کے امکانات بڑھائے جا سکیں۔

اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہے کہ تمام جماعتیں ایک مشترکہ امیدوار پر متفق ہوں تاکہ صوبے میں سیاسی یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔

دوسری جانب مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج شام وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ اجلاس میں وہ اپنے الوداعی خطاب میں پارٹی ارکان سے گفتگو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان روانگی کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں واپسی سے گریز کا مشورہ دیا تھا، تاہم آج کے خطاب کے بعد ان کی حتمی رخصتی متوقع ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخوا: اپوزیشن وزیراعلیٰ کے امیدوار پر تقسیم، ن لیگ اور جے یو آئی (ف) الگ الگ امیدوار لانے پر بضد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!