کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنل کا مقابلہ، بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) — اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی کارروائی کے دوران کورنگی کراسنگ ندی کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں فیس لیس ای-ٹکٹنگ سسٹم، ٹرانسپورٹرز نے نظام کو سراہا

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اعجاز الحق ولد رمیز احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم اعجاز الحق کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔ ملزم پر بینک ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔ سال 2022 میں اس نے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک سے 20 لاکھ روپے نقدی اور سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ لوٹا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ شاہراہ نور جہاں میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے گھریلو ڈکیتیوں (ہاؤس رابری) کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنل کا مقابلہ، بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!