اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی بدولت پاکستان میں گوگل کا اے آئی پلس پلان متعارف کروا دیا گیا ہے جو ملک میں ڈیجیٹل ترقی، تعلیم اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کا مقصد جدید اے آئی ٹولز تک آسان رسائی فراہم کرنا اور تعلیمی و پیشہ ورانہ میدان میں نئی راہیں ہموار کرنا ہے۔ گوگل اے آئی پلس پلان میں Gemini 2.5 Pro، وی او 3 فاسٹ ویڈیو ماڈل، اور Gemini انٹیگریشن جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔
مزید برآں اس پلان کے تحت صارفین کو 200 جی بی اسٹوریج کی سہولت دی گئی ہے جو ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہے۔
حکومت پاکستان اور گوگل کی شراکت داری کو تعلیم اور ڈیجیٹل انقلاب کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومتی حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور جدید تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔