


کراچی: بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سہیب کے قبضے سے آئس، ایک موٹرسائیکل اور لفٹنگ میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد ہوئے۔
کراچی: رینجرز کا اسٹریٹ کرائم کے خلاف آپریشن، 4 ملزمان گرفتار
ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم منشیات فروشی اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے قبل بھی تھانہ بن قاسم سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور جرائم کے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی جاسکے۔