کراچی پورٹ سے یو اے ای کیلئے نئی فیڈر شپنگ سروس شروع

کراچی: پاکستان کی سمندری تجارت میں اہم پیش رفت کے طور پر کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کی سپلائی چین کو مزید استحکام ملنے اور عالمی تجارتی نیٹ ورک تک رسائی بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

آپریشن غضب للحق میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 663 طالبان ہلاک

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ اس سروس کے تحت پہلا فیڈر جہاز کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر پہنچ چکا ہے، جو پاکستان کی بندرگاہی سرگرمیوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی شپنگ سروس کے ذریعے کراچی سے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہوں بندرگاہ فجیرہ اور خورفکن بندرگاہ کے لیے باقاعدہ جہاز رانی کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سروس سے پاکستانی درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو عالمی شپنگ نیٹ ورک تک بہتر اور تیز تر رسائی حاصل ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کی سپلائی چین مضبوط ہوگی بلکہ کراچی پورٹ کے علاقائی بندرگاہوں کے ساتھ رابطوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکی تجارت کو فروغ ملے گا اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بندرگاہی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان خطے میں ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر ابھر سکے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!