آپریشن غضب للحق میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 663 طالبان ہلاک

اسلام آباد: وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں اور اب تک افغان طالبان رجیم کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ردعمل، کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا مگر نام نہیں لوں گا

سرکاری اعلامیے کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک افغان طالبان کے 663 کارندے ہلاک جبکہ 887 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دشمن کی متعدد عسکری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 249 عسکری پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 44 پوسٹوں پر قبضہ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 224 ٹینکس اور مختلف نوعیت کا اسلحہ تباہ کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف 70 مختلف مقامات پر فضائی حملے بھی کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں دشمن کی جنگی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دشمن کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنا کر ان کی جنگی صلاحیت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “آپریشن غضب للحق میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 663 طالبان ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!