پولیو ویکسین سے انکار پر سخت کارروائی کا عندیہ، وزیراعلیٰ سندھ کی انسداد پولیو مہم تیز کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، اعلیٰ افسران، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں پولیو کیسز کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں سمیت مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں مزید غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جو افسر کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم میں کوتاہی برتنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے، جن میں زیادہ تر کیسز بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار یا عدم دستیابی کے باعث سامنے آئے ہیں۔ کراچی، ملیر اور دیگر اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ 13 اکتوبر سے انسداد پولیو مہم کو جنگی بنیادوں پر چلایا جائے، تمام ضلعی و انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور انکاری کیسز کو ختم کریں۔

انہوں نے سخت عندیہ دیا کہ پولیو ویکسین سے انکار کرنے والوں کی موبائل سمز، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو اس حوالے سے پلان بنانے کی ہدایت دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ والدین کا ویکسین سے انکار صرف اپنے بچوں ہی نہیں بلکہ دیگر بچوں کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے، ایسے رویے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اجلاس میں پولیو ڈراپ رفیوژل سیل کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!