ہم ہیں شاہین فاؤنڈیشن کے تحت ایوارڈ تقریب، امان اللہ محسود اور توقیر احمد کی خصوصی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ہم ہیں شاہین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ممبران کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

موچکو پولیس کی بڑی کارروائی، انڈین گٹکا و چھالیہ اسمگل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر امان اللہ محسود جبکہ اسپیشل گیسٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما توقیر احمد تھے۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سربراہ عماد الدین صدیقی، مسلم لیگ کے رہنما اسد عثمانی اور شہر کے معززین بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امان اللہ محسود نے کہا کہ ہم ہیں شاہین فاؤنڈیشن غربت میں پسے ہوئے لوگوں کے لئے نئی امید ہے، یہ ادارہ اپنے دائرہ کار کو ملک بھر میں بڑھائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما توقیر احمد نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے بچوں کی کفالت سے لے کر دسترخوان کے قیام تک فاؤنڈیشن کی خدمات شاندار ہیں۔ نوجوان نسل کی بڑی تعداد میں شمولیت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو بلیم گیم کی سیاست ترک کرکے کراچی کی ترقی پر توجہ دینی ہوگی۔

تقریب کے اختتام پر نئے ممبران اور نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو امان اللہ محسود اور توقیر احمد نے ایوارڈز اور شیلڈز پیش کیں۔

70 / 100 SEO Score

One thought on “ہم ہیں شاہین فاؤنڈیشن کے تحت ایوارڈ تقریب، امان اللہ محسود اور توقیر احمد کی خصوصی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!