سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردوں کی کارروائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کامیاب آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ہم ہیں شاہین فاؤنڈیشن کے تحت ایوارڈ تقریب، امان اللہ محسود اور توقیر احمد کی خصوصی شرکت
ذرائع کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ مقامی عوام نے سیکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی کو سراہا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔
