کرک آپریشن: ہلاک دہشتگردوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری کی شناخت

کرک (نمائندہ خصوصی) — خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک کی شناخت بنگلہ دیشی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ اجلاس: پاکستان نے بھارت کو خطے میں دہشتگردی اور جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا

حکام کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ، غیر ملکی کرنسی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی تین بنگلہ دیشی شہری مارے جا چکے ہیں۔ یہ افراد ابتدائی طور پر تبلیغ کے لیے افغانستان گئے تھے، جہاں شدت پسند نیٹ ورکس میں شامل ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کرک میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق درشہ خیل میں ہونے والا یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن فتنہ الخوارج کے ملا نزیر گروپ کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔ کارروائی میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حصہ لیا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کرک آپریشن: ہلاک دہشتگردوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری کی شناخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!