سندھ حکومت کی خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت اور درخواست کا طریقہ کار جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار جاری کردیا۔ اس اسکیم کا مقصد صوبے میں خواتین کو درپیش سفری مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔

کرک آپریشن: ہلاک دہشتگردوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری کی شناخت

اہلیت کا معیار:

  • درخواست گزار سندھ کی مستقل شہری ہو۔

  • طالبہ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی ہے۔

  • مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔

  • قرعہ اندازی کے ذریعے اسکوٹی حاصل کرنے والی خواتین 7 سال تک اسے فروخت کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔

  • منتخب خواتین کو سڑک کی حفاظت اور ڈرائیونگ مہارت کے امتحان سے بھی گزرنا ہوگا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ای وی اسکوٹیز کی تقسیم قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی، جس کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس کمیٹی میں ایکسائز، ٹرانسپورٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹس اور میڈیا کے نمائندے شامل ہوں گے۔

درخواست کا طریقہ کار:
خواہشمند خواتین آفیشل ویب سائٹ پر جاکر ’’درخواست فارم‘‘ پر کلک کریں، مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں اور فارم جمع کرائیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت کی خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت اور درخواست کا طریقہ کار جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!