اقوام متحدہ اجلاس: پاکستان نے بھارت کو خطے میں دہشتگردی اور جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) — اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھارت کو خطے میں دہشتگردی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے بھارت کے وزیر خارجہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا خطے کا سب سے بڑا دہشتگرد، غاصب اور غنڈہ ہے جو سرحد پار دہشتگرد نیٹ ورک چلا رہا ہے اور پراکسی کے ذریعے پاکستان کے اندر اور باہر کارروائیاں کرتا ہے۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس کا واضح ثبوت ہے۔

لکی مروت آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج ہلاک کر دیے

محمد راشد نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پہلگام واقعے کی مذمت کی اور آزاد و شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی جسے بھارت نے فوراً مسترد کر دیا۔ اس واقعے کی بنیاد پر بھارت نے کھلی جارحیت کی، جس پر پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے متعدد جنگی طیارے مار گرائے اور فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتکار سچائی کا آئینہ دیکھنے پر اجلاس سے اٹھ کر چلا گیا۔

پاکستانی نمائندے نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات دراصل وہی پرانی کوشش ہے کہ بار بار جھوٹ دہرا کر اسے سچ بنایا جائے۔

محمد راشد نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، کیونکہ جنوبی ایشیا کے 1.9 ارب عوام جو دنیا کی ایک چوتھائی آبادی ہیں، امن، خوشحالی اور استحکام کے حق دار ہیں۔ مگر یہ مقاصد دھمکیوں اور خوف کی فضا میں حاصل نہیں ہو سکتے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “اقوام متحدہ اجلاس: پاکستان نے بھارت کو خطے میں دہشتگردی اور جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!