ضلع ملیر پولیس کا اسٹیل مل اسکریپ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے لوہا، تانبہ اور قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی: ایس آئی یو کا چھاپہ، آن لائن منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت طارق، وحید، گل حسن اور دل شیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 25 کلوگرام سے زائد چوری شدہ کاپر اور دیگر اسکریپ برآمد کرلیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!