ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں اہلکاروں کی سالگرہ اور ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں کی سالگرہ اور ریٹائرڈ افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور اہلکاروں کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

کراچی: ایس آئی یو کا چھاپہ، آن لائن منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

تقریب میں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے شرکت کی اور ریٹائر ہونے والے افسران کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف اہلکاروں کے حوصلے بلند کرتی ہیں بلکہ محکمے میں بھائی چارہ، باہمی احترام اور ٹیم ورک کے جذبے کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!