ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے قومی ٹیم سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہینڈ شیک کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم بھارتی ٹیم نے کس وجہ سے ہینڈ شیک سے گریز کیا، لیکن اگر کھیل سے ہی انکار کرنا تھا تو بھارتی ٹیم کو میچ کھیلنے ہی نہیں آنا چاہیے تھا۔