نیویارک: فلسطین پر اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اسحاق ڈار نے کی

نیویارک (نامہ نگار) نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں مسئلہ فلسطین پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے تصفیے اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ہینڈ شیک تنازع: بھارتی ٹیم کے رویے پر محمد اظہرالدین کا ردِعمل

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دیگر ممالک کو بھی بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنا چاہیے۔

پاکستان نے "اعلان نیویارک” کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، جسے ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی منصفانہ اور پائیدار امن کے عزم کا عکاس قرار دیا۔ ترجمان نے یاد دلایا کہ پاکستان 1988 میں فلسطین کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے اور ہمیشہ فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کی حمایت کرتا رہا ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم کی شرکت فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار ہے۔

اس سے قبل اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے امن و رواداری کے فروغ کے لیے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سیرت طیبہ ﷺ میں امن، انصاف، رحم دلی اور رواداری کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نیویارک: فلسطین پر اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اسحاق ڈار نے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!