اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ (جولائی تا اگست) کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق اس عرصے میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 2.538 ارب ڈالر لاگت آئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.662 ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں پٹرولیم مصنوعات کا مجموعی درآمدی بل 1.193 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال اگست کے 1.398 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14.7 فیصد کم ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی کے مقابلے میں اگست میں درآمدات میں 11.4 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ جولائی 2025 میں پٹرولیم مصنوعات پر 1.346 ارب ڈالر کا زرِمبادلہ خرچ ہوا تھا۔