اسلام آباد/نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) — پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر بھارت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور ریاض کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر پہلے ہی نظر رکھی جا رہی تھی، اور اب اس معاہدے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
کراچی: قیوم آباد میں بچیوں سے زیادتی کا ملزم عدالت میں شناخت، متاثرہ بچیوں کے بیان قلم بند
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا بریفنگ میں کہا:
"ہمیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ہم اس کے اثرات کا بغور مطالعہ کریں گے تاکہ دیکھ سکیں کہ یہ ہماری قومی سلامتی، خطے اور عالمی استحکام پر کس طرح اثر انداز ہوسکتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت قومی مفادات کے تحفظ اور ہر سطح پر جامع سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اس دفاعی معاہدے کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ دفاعی شراکت داری سے متعلق اس اہم پیش رفت کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے حملے کے بعد عرب دنیا میں غیر یقینی صورتحال اور تشویش بڑھ رہی ہے۔
