


ملائیشیا کے 68ویں قومی یومِ آزادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ملائشیا کے سفیر محمد اظہر مزان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ، گورنر سندھ کے صاحبزادے زید ٹیسوری اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلز بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمین ہاردی ناتا احمد، عمان کے قونصل جنرل سامی عبداللہ سلیم، چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ، سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد این ایم السباعی، جاپان کے قونصل جنرل ہاتوری مسارو، روس کے قونصل جنرل انڈرے وکٹر وچ فیڈوروف، قطر کے قونصل جنرل نایف شاہین آر ایم السلیطی، عراق کے قونصل جنرل ماہر مجہید ججان، فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل عمران وائے جوفا اور آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل فضل کریم دادا بھائی نے بھی شرکت کی۔
مہمانوں نے ملائیشیا کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کو خوشگوار انداز میں یادگار بنایا۔