پاکستانی فرسٹ فیمیل پروفیشنل باکسر عالیہ سومرو کی پی ٹی آئی سندھ صدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات

پاکستانی فرسٹ فیمیل پروفیشنل باکسر عالیہ سومرو نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے عادل ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر مولا بخش سومرو، رہنما فرخ خان، محمد علی بلوچ سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی ملاقات، 300 یومہ ماحولیاتی پلان بنانے پر اتفاق

حلیم عادل شیخ نے عالیہ سومرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان، سندھ اور لیاری کا فخر ہیں۔ انہوں نے اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی ہر سطح پر ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

عالیہ سومرو نے کہا کہ وہ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام مزید روشن کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مقابلے میں بھارت کی 75 کلوگرام کی باکسر کے ساتھ ان کا میچ برابر رہا، اس سے قبل وہ تھائی لینڈ کی باکسر کو شکست دے کر اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ ان کا اگلا مقابلہ بھی ایک بھارتی باکسر سے ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ حکومت انہیں اس میچ کے لیے اسپانسر کرے۔

مولا بخش سومرو نے کہا کہ عالیہ سومرو نے تھائی لینڈ کی ہیوی ویٹ باکسر کو شکست دے کر ملک کا نام بلند کیا ہے۔ اب پوری قوم کو امید ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اگلا میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کریں گی۔

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان محمد علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ حکومت کو کھیلوں کے فروغ کے لیے سہولتیں دینی چاہئیں اور عالیہ سومرو جیسے کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کرنی چاہیے تاکہ وہ عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستانی فرسٹ فیمیل پروفیشنل باکسر عالیہ سومرو کی پی ٹی آئی سندھ صدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!