فلائی ایڈیل کا پاکستان میں آپریشنز میں بڑا اضافہ، ریاض سے اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز

سعودی عرب کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بجٹ ایئرلائن فلائی ایڈیل نے پاکستان میں اپنے فضائی آپریشنز میں توسیع کر دی ہے۔ ایئرلائن نے دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے براہِ راست شیڈول پروازوں کا آغاز کر دیا۔

سندھ میں پہلی بار ’’کینسر سے بچاؤ کی ویکسین‘‘ مہم کا آغاز، 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین دی جائے گی

تین دن کے اندر اندر متعارف کرائے گئے ان نئے روٹس کے موقع پر ہر نئی منزل پر آمد کے وقت کیک کاٹنے کی تقریبات ہوئیں، جن میں فلائی ایڈیل کے عملے، ایئرلائن اور ایئرپورٹ حکام نے شرکت کی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر افتتاحی پرواز F3 651 کو روایتی واٹر سیلوٹ کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا، جب کہ ایئربس A320 کے پائلٹس نے کاک پٹ سے سعودی عرب اور پاکستان کے پرچم لہرا کر تاریخی لمحے کو یادگار بنایا۔

تقریب کے موقع پر فلائی ایڈیل کے چیف کمرشل اینڈ کسٹمر آفیسر روگیر فان اینک اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے نائب سربراہ معظم علی سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

فلائی ایڈیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیون گرین وے نے کہا کہ پاکستان میں پروازوں کا آغاز صرف سات ماہ قبل ہوا تھا اور اب ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 13 کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ توسیع نہ صرف صارفین کے لیے کم کرایوں کے ساتھ بہتر انتخاب فراہم کرے گی بلکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فضائی روابط کو بھی مزید مضبوط بنائے گی۔

فلائی ایڈیل کے ہیڈ آف سیلز فاروق احمد نے کہا کہ نئے روٹس پاکستانی صارفین کے لیے زیادہ سہل اور متنوع سفری آپشنز فراہم کریں گے۔ آئندہ ہفتوں میں ٹریول ایجنٹس سے ملاقاتوں کے ذریعے اس نیٹ ورک کو مزید اجاگر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلائی ایڈیل اس وقت اپنے جدید ایئربس A320 طیاروں کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ، یورپ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے 30 سے زائد شہروں کے لیے پروازیں چلا رہا ہے، جب کہ سعودی وژن 2030 کے تحت ایئرلائن کا ہدف ہے کہ 2030 تک 100 سے زائد جدید طیاروں کے ذریعے 100 سے زیادہ عالمی مقامات تک اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “فلائی ایڈیل کا پاکستان میں آپریشنز میں بڑا اضافہ، ریاض سے اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!