ایم اے جناح روڈ دھماکہ: جاں بحق لیب مالک کی بیوہ کا 6 کروڑ 45 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

کراچی (کورٹ رپورٹر) ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے میڈیکل لیب کے مالک کی بیوہ نے گودام اور فیکٹری مالکان سمیت سندھ حکومت کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے

بیوہ عظمیٰ شہزاد کی جانب سے دائر درخواست میں 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دائر کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر قانونی گودام میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں درخواست گزار کے شوہر شہزاد علی جاں بحق ہوگئے۔ متوفی کی لیب گودام کے قریب میڈیکل مارکیٹ میں قائم تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ گودام اور فیکٹری مالکان کی غفلت اور سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔ دھماکے کے مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال فیکٹری منتقل نہیں کی گئی، جس سے عوام کی زندگیوں کو مسلسل خطرہ لاحق ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ حادثے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے اور 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانے کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “ایم اے جناح روڈ دھماکہ: جاں بحق لیب مالک کی بیوہ کا 6 کروڑ 45 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!