ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے۔ یہ افسوسناک خبر احمد شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔ احمد شاہ نے پوسٹ میں لکھا: ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی گئی۔

عزیر بلوچ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ سہولت کاری کے دو مقدمات کا فیصلہ موخر

عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ سے بھی ان کے انتقال کی خبر جاری کی گئی، تاہم موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی، لیکن ان کی وفات کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔

اچانک وفات کی یہ خبر احمد شاہ کے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کے لیے بھی شدید صدمے کا باعث بنی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!