کراچی (عدالتی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے دو مقدمات کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ اس ماہ کے آخر میں سنایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق مقدمات میں گرفتار ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اپنے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی تھی۔ ان بیانات کی بنیاد پر عزیر بلوچ کے خلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بارود اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی تھیں۔ یہ مقدمات 2012 میں تھانہ سی آئی ڈی میں درج کیے گئے تھے۔