ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا عزمِ فتح

لاہور: صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ اس موقع پر تمام آٹھ ٹیموں کے کپتان مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دریاؤں کے قدرتی راستوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی اعلان

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے اور کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جارحانہ انداز فاسٹ بولرز کی پہچان ہے، ہمارے لیے یہ کنڈیشنز نئی نہیں ہیں، بہترین کھیل پیش کریں گے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ جون کے بعد پہلی بار ہم بطور ٹیم ٹی ٹوئنٹی کھیلنے جا رہے ہیں، یہ ایک نیا چیلنج ہے لیکن گزشتہ چار روز سے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ایونٹ جیتنے کے لیے سو فیصد کارکردگی اور سخت محنت دکھائیں گے۔

بنگلادیش کے کپتان نے کہا کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، ہماری ٹیم نے آخری تین سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا عزمِ فتح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!