پاکستان اور ترکیہ کا تجارتی و معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ نے تجارت، توانائی، آئی ٹی، صحت اور دیگر شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ اتفاق وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ 16ویں پاک ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے اجلاس میں ہوا جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے کی۔

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا عزمِ فتح

اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارتی و معاشی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔ پاکستان نے ترک سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتیں دینے کا اعلان کیا جبکہ ’’ٹریڈ اِن گُڈز ایگریمنٹ‘‘ پر جلد عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا گیا۔

توانائی کے شعبے میں قابلِ تجدید ذرائع، تیل و گیس کی تلاش، ایل این جی تجارت، گرڈ ماڈرنائزیشن اور توانائی بچت کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دفاعی تعاون کو دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد قرار دیتے ہوئے دفاعی ٹیکنالوجی، مشترکہ پیداوار، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور پاک و ترک افواج کے تربیتی پروگراموں پر بات چیت کی گئی۔

زراعت، فوڈ سیکیورٹی، لائیو اسٹاک، ماہی پروری اور سیڈ ٹیکنالوجی میں بھی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صحت کے شعبے میں "Heal in Türkiye” پروگرام کے ذریعے تعلقات مستحکم کرنے اور فیصل آباد میں پاک ترکیہ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی سینٹر کے قیام کو اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

آئی ٹی، ای کامرس، فِن ٹیک، مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی میں بھی اشتراک کو وسعت دینے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں میڈیا، ثقافت، سیاحت اور ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کے ذریعے عوامی روابط فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں ممالک نے فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور جے ایم سی کے پروٹوکول کو مستقبل کے تعاون کا روڈ میپ قرار دیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور ترکیہ کا تجارتی و معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!