ناظم آباد یوسی 2 وارڈ 1: بڈا میدان کی سڑکیں تباہ حال، شہری پریشان

کراچی: ناظم آباد یوسی 2 وارڈ 1 کے علاقے بڈا میدان کی سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں، جہاں سے نہ گاڑی گزر سکتی ہے اور نہ ہی موٹر سائیکل باآسانی چلائی جا سکتی ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔

یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں گرلز اسپورٹس گالا، مختلف مقابلے منعقد – دو سو سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

مکینوں کے مطابق علاقے کا کونسلر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتا ہے جبکہ ٹاؤن چیئرمین بھی مسائل حل کرنے کے بجائے غفلت کا شکار ہیں۔ ناظم آباد ٹاؤن مینجمنٹ کے پاس سڑک کی مرمت اور ہموار کرنے کے لیے مشینری موجود نہیں، جس کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ کل مذہبی جلوس گزرے گا لیکن سڑک کی ابتر حالت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایات کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی۔

مکینوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں گٹر ابلنے کی شکایات بھی سامنے آئیں، سیوریج کا عملہ آیا اور صرف لائن ڈال کر چلا گیا جبکہ مکمل صفائی اور بحالی کا کام نہیں کیا گیا۔

اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بڈا میدان ناظم آباد کی سڑکوں اور نکاسی آب کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ناظم آباد یوسی 2 وارڈ 1: بڈا میدان کی سڑکیں تباہ حال، شہری پریشان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!