کراچی: یومِ دفاع پاکستان کے سلسلے میں محکمہ کھیل سندھ کے زیر اہتمام یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کراچی میں میجر عزیز بھٹی شہید کی یاد میں گرلز اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
سیلابی صورتحال: سندھ حکومت کی تیاریوں کا جائزہ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل سیکریٹری کھیل اسد اسحاق تھے، جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے احمد علی راجپوت اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر فرید علی بھی شریک ہوئے۔
گرلز اسپورٹس گالا میں ٹینس، والی بال، رسہ کشی (ٹگ آف وار)، ٹیبل ٹینس اور ریلے ریس کے مقابلے منعقد کیے گئے۔
-
ٹیبل ٹینس: پہلی پوزیشن آصفہ اکرام، دوسری مہوش فیصل، تیسری نازین آصف نے حاصل کی۔
-
گرلز ٹینس: افشاں فاطمہ پہلی، دعا یوسف دوسری اور تحریم یوسف تیسری پوزیشن پر رہیں۔
-
رسہ کشی: کے ایم اے گرلز ڈگری کالج نے پہلی پوزیشن، جبکہ ٹی آئی اے نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
-
ریلے ریس: کے ایم اے گرلز ڈگری کالج نے ٹرافی اپنے نام کی۔
ایونٹس میں پوزیشن ہولڈرز کو ٹرافیز، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری کھیل اسد اسحاق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع پر کھیلوں کے ذریعے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بوائز کے ساتھ ساتھ گرلز کھلاڑیوں کو بھی بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے کیونکہ دونوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث پرائم منسٹر نیشنل یوتھ گیمز ملتوی ہوگئے ہیں، جس سے سندھ کے کھلاڑی بھی متاثر ہوئے، حالانکہ ان گیمز کے لیے سندھ نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔
