کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شاہد جوکھیو اور عبدالرؤف ان تعمیرات کے ماسٹر مائنڈ ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکٹر 11A اور 11B کے متعدد پلاٹس (B-247، A-918، B-430، C-16) پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، جس کے باعث علاقے کا انفرا اسٹرکچر دباؤ کا شکار ہے۔ ٹریفک جام، نکاسی آب کے مسائل، بجلی اور گیس کی تقسیم میں بھی خرابی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
شہری حلقوں نے کہا کہ اگرچہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو ایماندار افسر ہیں، لیکن ماتحت افسران کی بدعنوانی ادارے کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہے۔
عوامی مطالبے کے مطابق ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم، ڈاکٹر عاصم، فیضان راوَت، وزیر بلدیات اور ایس ایس پی سینٹرل فوری نوٹس لیں، سخت سیکشنز کے تحت ایف آئی آر درج کریں اور مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں تاکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل مزید تباہی سے محفوظ رہ سکے۔

