اے این ایف کی بڑی کارروائی، 109 کلوگرام سے زائد آئس برآمد — بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 109.24 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کر لی گئی جس کی عالمی منڈی میں مالیت 15 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر سے زائد ہے۔

سندھ میں ممکنہ سیلاب، 94 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل — چیف سیکریٹری سندھ

ترجمان اے این ایف کے مطابق مستند خفیہ اطلاع پر صائمہ جناح ایونیو کے قریب ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس سے 11.200 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ کارروائی میں دو غیر ملکیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے انکشاف پر صائمہ جناح ایونیو پر واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے آئس کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور منشیات کو چھپانے کا سامان قبضے میں لیا گیا۔ مزید چھاپہ شاہ لطیف کالونی کے ایک گودام پر مارا گیا، جہاں سے 86.040 کلوگرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کپڑوں میں جذب شدہ 12 کلوگرام آئس بھی برآمد کی گئی۔

کارروائیوں کے دوران ایک 9mm پستول بمعہ میگزین اور 13 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق یہ کامیابی اے این ایف کی جانب سے منشیات فروشوں اور بالخصوص سینتھیٹک ڈرگز کے نیٹ ورکس کے خلاف جاری مسلسل اور مؤثر کوششوں کا نتیجہ ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں آئس کے استعمال میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بالخصوص نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اس رجحان کے سدباب کے لیے اے این ایف نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کی جامعات میں آگاہی سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ نئی نسل کو اس زہر کے تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے۔

اے این ایف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کو آئندہ نسلوں کے لیے منشیات سے محفوظ رکھنے کے مشن میں اپنی جدوجہد مزید تیز کی جائے گی۔

71 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!