پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے

اسلام آباد (3 ستمبر 2025) پاک بحریہ کے تین افسران کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی شامل ہیں۔

پرائیویسی کی خلاف ورزی پر گوگل کو 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں سپلائی برانچ سے کمیشن حاصل کیا اور اپنے کیریئر کے دوران مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ اس وقت وزارت دفاعی پیداوار میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز تعینات ہیں۔

ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995 میں آپریشنز برانچ سے کمیشن حاصل کیا اور ملک کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش اور چین میں بھی پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی۔ وہ مختلف کمانڈز کی قیادت کر چکے ہیں اور اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے 1996 میں آپریشنز برانچ سے کمیشن حاصل کیا۔ وہ برطانیہ کے رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ اور پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے فارغ التحصیل ہیں۔ اس وقت وہ کمانڈر سنٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے عہدوں پر فائز ہیں۔

ترقی پانے والے تینوں افسران کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!